25 ستمبر 2012 - 20:30

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے نیو کراچی بدھ بازار مین 3 شیعہ مومنین کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، سعودی رہال خود کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 1 شیعہ مومن 38 سالہ نثار علی ولد خیر محمد شہیدہوگئے جبکہ 2 مومن نادم علی ولد خیر محمد اور وحید علی ولد محمد پنال زخمی ہوگئے۔ دہشتگردی کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے مومنین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے مومنین کا تعلق گمبر خیرپور سے ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 شیعہ مومنین کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاچُکا ہے۔ کالعدم سپا صحابہ کے دہشتگرد پورے شہر میں دندنانتے نظر آرہے ہیں مگر حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

.......

/169